بریگیڈیئر لقمان: یمنی فوج کی کارروائیاں مکمل طور پر دفاعی ہیں


بریگیڈیئر لقمان: یمنی فوج کی کارروائیاں مکمل طور پر دفاعی ہیں

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے متحدہ عرب امارات کے جنگی جہاز کے بارے میں بین الاقوامی حلقوں میں جاری بحث کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یمنی فوج کی کارروائیاں خالصتا دفاعی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل لقمان نے کہا ہے یمنی فوج اور عوامی رضاکارک میٹیوں کی ساری کارروائیاں جارح سعودی اتحاد کے حملوں سے نمٹنے کے لئے خالصتا دفاعی ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیاں دشمن کے ساتھ جنگ میں اخلاقی اقدار اور اصولوں اور شہریوں کو نشانہ نہ بنانے کے عہد کے پابند ہیں اور عام شہریوں اور ان کی حفاظت کو نقصان پہنچانے کے لئے کوئی کاروائی انجام نہیں دیتے ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی فورمز میں اٹھائے جانے والے متحدہ عرب امارات کے جنگی جہاز سے متعلق افواہیں سراسر جھوٹ ہیں اور دشمن کے پروپیگنڈے کے سلسلے کا ایک حصہ ہے۔

انصار اللہ سے وابستہ  یمنی میزائل یونٹ نے گزشتہ ہفتے کو متحدہ عرب امارات کے ایک بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا جو سعودی عرب کی جانب سے یمن پر جارحانہ حملوں میں شریک تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کو واپس اقتدار میں لانے کی خاطر بعض عرب ممالک کی حمایت میں علاقائی اتحاد تشکیل دی اور 26 مارچ 2015ء کو یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔

ان حملوں کے نتیجے میں، اب تک ہزاروں خواتین اور بچے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ زخمی کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

ان حملوں کی وجہ سے لاکھوں یمنی بے گھر اور اس ملک کا 80 فیصد انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے

اقوام متحدہ نےاپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ  یمن پر سعودی یلغار کے نتیجے میں 10 ہزار یمنیوں کی موت واقع ہوئی ہے اور تیس لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری