روس کا جدید ترین دفاعی میزائل نظام ایس300 شام پہنچ گیا


روس کا جدید ترین دفاعی میزائل نظام ایس300 شام پہنچ گیا

روس نے اپنا جدید ترین دفاعی میزائل نظام شام بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ایس 300 میزائل سسٹم شام پہنچ گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روسی دفاعی میزائل نظام ایس 300 شام پہنچ چکا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوو نے مزید کہا کہ اس میزائل سسٹم کو بھیجنے کا مقصد اپنے بحری اڈے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

اس نظام کے ذریعے روسی فوجی اڈے  اور دوسری جنگی کشتیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ روس اس اقدام کے ذریعے امریکہ کو پیغام دینا چاہتا ہےکہ اگر امریکہ نے روس یا شام کے آپریشن میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری