امریکی خود سعودیوں کو اسلحہ فراہم کرکے دوسروں کو مورد الزام نہ ٹھرائے


امریکی خود سعودیوں کو اسلحہ فراہم کرکے دوسروں کو مورد الزام نہ ٹھرائے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن کے انصار اللہ فورسز کے میزائل سے متعلق پینٹاگون حکام کے دعوے کو مسترد کردیا ہے اور کہا کہ امریکہ کو الزام لگانے کی بجائے خود اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزارت دفاع کے اہلکار کے دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اہلکار کا یہ دعویٰ بعض امریکی ذرائع ابلاغ میں بھی منعکس ہوا ہے جس میں  کہا گیا ہے کہ انصار اللہ یمن کی جانب سے اماراتی جہاز کو  تباہ کر نے والا میزائل ایرانی ساخت کا تھا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جبکہ یمن کے محاصرے کو ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزر رہا ہے اور یہاں تک کہ اس ملک کے لوگوں کو انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کو بھی  سنگین مسائل کا سامنا ہے, امریکی ایک ایسے دعوے کو سامنے لا رہے ہیں جو یمن کے نہتے لوگوں کے مقابلے میں اپنی اور اپنے  اتحادیوں کی بے بسی کے اعتراف کےسوا کچھ نہیں ہے۔

بهرام قاسمی نے مزید کہا کہ یہ دعویٰ ایسے وقت پر کیا جا رہا ہے کہ بغیر کسی شبہ کے یمن میں ہزاروں معصوم یمنیوں کے قتل اور اس ملک کے انفراسٹرکچر کی تباہی، ہسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنانے کے لئے امریکی طیاروں اور ہتھیاروں کو استعمال کیا جا رہا ہے اور یہاں تک کہ یمن میں انسانیت کے خلاف جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے باوجود سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

قاسمی نے یاد دلایا کہ یمن پر یلغار کرنے والے حملہ آوروں کو ہتھیاروں اور آلات کی فراہمی کا امریکیوں پر ایک سنگین کیس ہے اس لئے ان کے لئے بہتر ہے کہ پروپگنڈا کر کے دوسروں پر الزامات نہ لگائیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری