بیلاروس کے صدر 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں


بیلاروس کے صدر 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں

وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اسلام آباد کے نور خان ائربیس پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا استقبال کیا۔

تسنیم نیوز کے مطابق، اعلیٰ سرکاری وفد کے ہمراہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

نوائے وقت نے خبر دی ہے کہ اپنے 3 روزہ سرکاری دورے کے دوران صدر الیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کے صدر ممنون حسین، وزیراعظم محمد نوازشریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

بیلاروس کے صدر، وزیراعظم محمد نواز شریف کی دعوت پر پاکستان کا تین روز دورہ کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس دورے کے دوران نہ صرف مختلف معاہدوں پر دستخط ہوں گے بلکہ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور وزیراعظم نوازشریف چوتھے پاکستان بیلاروس بزنس و سرمایہ کاری فورم کا افتتاح بھی کریں گے.

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے میں کامیاب ہونے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔

تاہم دنیا بھر کے مختلف ممالک سے سربراہان کے مسلسل پاکستانی دورے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے عندیے بھارتی وزیراعظم کے سفید جھوٹ کی قلعی کھولتے ہیں۔

خود بھارتی میڈیا نے اپنے وزیراعظم کے اس دعوے پر کہا تھا کہ پاکستان کو تنہا کرنا آسان نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کا تجزیہ حقیقت بن کر اس وقت سامنے آیا جب مودی سرکار کی سرتوڑ کوشش کے باوجود نہ صرف روس نے مشترکہ جنگی مشقیں کرنے اپنی فوج پاکستان بھیج دی بلکہ اگلے سال بھی پاکستان کے ساتھ جنگی مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری