گلگت میں عزاداروں کی تحفظ کی ذمہ داری اہلسنت برادران نے سنبھال لی


گلگت میں عزاداروں کی تحفظ کی ذمہ داری اہلسنت برادران نے سنبھال لی

پاکستان میں سنی شیعہ اتحاد اور بھائی چارے کے سائے میں گلگت شہر کے اہلسنت برادران نے محرم الحرام کے دوران ماتم داروں اور دستوں کی حفاظت کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے ایام میں دہشت گرد حملوں اور خودکش دھماکوں کے خطرے کے تناظر میں گلگت شہر کے اہل سنت برادران نے عزاداروں اور ماتمی دستوں کو تحفظ فراہم کرنا اپنے ذمے لیا ہے۔

گلگت میں اہلسنت برادران کی جانب سے عزاداری امام حسین علیہ السلام سے یہ عقیدت اور اظہار محبت گزشتہ سالوں کے دوران پاکستان میں فرقہ واریت اور شیعہ اور سنی کے درمیان تقسیم بندی کے خلاف جدوجہد میں ایک نہایت خوشایند اور بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں اہلسنت برادری سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایساکام ہے جسے ہم نے ضروری طور پر انجام دینا ہے اور ہم انشاءاللہ اس کو آخر تک پہنچائیں گے۔

شاہ رئیس نے مزید بتایا کہ ہم عزاداری امام حسین علیہ السلام کی مجالس میں خود موجود ہوں گے اور شیعوں کو جلوس و مجالس برپا کرنے کے لئے نہایت پر امن اور مناسب فضا فراہم کریں گے۔

گلگت شہر کے اہلسنت برادران میں سے ایک اور نوجوان نے کہا کہ جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور شیعہ رضاکار بھی ساتھ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے محرم کی آمد سے پہلے ہی یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ عزاداری کی مجالس اور ماتمی جلوس دہشت گردوں اور خود کش حملوں کے اہداف میں سے ہو سکتے ہیں۔

پاکستان کے سیکیورٹی حکام نے گلگلت بلتستان سمیت ملک بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی تاکید کی ہے۔

اس سلسلے میں، پاکستانی پولیس کے ایک اعلیٰ اہلکار نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پانچ شیعہ اور سنی علاقوں کے لوگوں سے ملاقات اور بات چیت کی ہے اور دونوں مکاتب فکر کے لوگوں نے ایک دوسرے کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ مہینوں کے دوران اہل تشیع اور اہلسنت کے درمیان باہمی قربت کے حوالے سے بات چیت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جبکہ مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لئے اہل سنت برادران کا رضاکارانہ طور پر جانوں کا نذرانہ پیش کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ دونوں مکاتب فکر کے درمیان باہمی اتحاد اور یکجہتی کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری