مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور کیمپ پر حملہ


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اور کیمپ پر حملہ

مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور مارے گئے ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی جانب سے بھارتی فوجیوں پر حملے کی واقعات میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، سری نگر کے علاقے ہندواڑہ میں واقع فوجی کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

ایکسپریس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ مسلح افراد نے 30 راشٹریہ رائفلز کے ہیڈ کوارٹر کے قریب فائرنگ کی۔

حملہ آوروں اور بھارتی افواج کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تاہم دونوں حملہ آور مارے گئے۔

دوسری جانب بھارتی فوج نے کیمپ کے ارد گرد سرچ آپریشن شروع کر کے قریبی گاؤں تجاری میں بھی گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 18 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

اس واقعہ میں بھی چاروں حملہ آوروں کو مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اڑی حملے کے بعد بھی بھارتی فوج پر حملے کے 2 واقعات سامنے آچکے ہیں جس میں ایک حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ دوسرے میں 8 بھارتی فوج کے اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری