اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ پر ایران کا رد عمل


اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ پر ایران کا رد عمل

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ (SRSG) پر اظہار خیال کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غلامعلی خوشرو نے اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کی سالانہ رپورٹ میں ایران کے ایٹمی معاہدے سے متعلق تذکرے کو ایک حقیقت پسندانہ تشخیص اور خطے سمیت بینالاقوامی سطح پر مثبت اثرات کا حامل قرار دیا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں ایران کے ایٹمی معاہدے کو ایک تاریخی کامیابی، سفارت کاری کی اہمیت کا ثبوت اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ ایران کے تعلقات میں ایک اہم موڑ گردانا تھا اور اس امید کا اظہار کیا تھا کہ یہ معاہدہ خطے سمیت بین الاقوامی سطح پر موجود چیلنجوں سے نمٹنے میں بہتر تعاون کا سبب بنے گا۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اس تنظیم کے سیکرٹریٹ پر زور دیا کہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں رپورٹ تیار کرنے اور معاہدے کے نفاذ کی تشخیص میں ایک تعمیری نقطہ نظر اپنانے کے ساتھ اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے پر ہمارا سختی سے عمل، اور ایٹمی معاہدے کے بعض فریقوں کی بد عہدیاں واضح طور پر سیکرٹری جنرل کی رپورٹس میں منعکس کی جانی چاہئے۔

خوشرو نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری اسلحے میں کمی بین الاقوامی برادری کی اولین ترجیح ہونے کے باوجود، اس سلسلے میں صورتحال کو مایوس کن قرار دیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری