امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹس کا ایران پر مزید 10 سال کےلئے پابندیوں میں توسیع کا مطالبہ


امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹس کا ایران پر مزید 10 سال کےلئے پابندیوں میں توسیع کا مطالبہ

امریکی ڈیموکریٹس نے سینیٹ کے رہنمامیچ میک کونل سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران پر پابندیوں میں مزید 10 سال کے لئے توسیع کی جائے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے 7 ارکانوں نے  رچرڈ بلو مینتھل  کی سربراہی میں سینٹ راہنما میچ میک کونل کو ایک خط ارسال کرکے مطالبہ کیا ہے کہ سینٹ کے ارکان کی چھٹیاں ختم کر کے واپس آنے پر ایران کے خلاف مزید 10سال کے لئے پابندیوں میں توسیع کی کوشش کی جائے۔

خط میں مزید لکھا گیا ہےکہ اس اہم قانون کو قبل اس کے کہ اس کا وقت ختم ہوجائے، اس کا پاس کرنا اس لئے بھی اہم ہے کہ امریکہ اپنے قومی مفاد کے لئے ہر قسم کی اقدامات سے گریز نہیں کرتا ہے۔

گزشتہ سال میچ میک کونل  نے کہا تھا کہ ایران کے بارے میں کسی بھی قسم کی قانون سازی کے لئے 67 ارکان کے ووٹوں کی ضرورت ہے تاکہ باراک اوباما کی طرف سے ممکنہ ویٹو کو رد کیا جاسکے۔

کانگریس کی طرف سے مزید کوئی اقدام نہ کرنے کی صورت میں ایران کے خلاف پابندیاں اس سال کے آخر تک ختم ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکی حکام کی اکثریت ایران کے خلاف پابندیوں میں توسیع کرنے کے حق میں ہے تاہم توسیع کے طریقہ کار پر اختلاف نظر رکھتے ہیں۔

اقلیتی راہنما ہیری ریڈ سمیت سینئر ڈیموکریٹک قانون سازوں کے علاوہ چارلس شومر اور بین کارڈن کی طرف سے پہلے ہی 2026 تک ایران کے خلاف پابندیوں کے لئے نئے طریقہ کار کی پیش کش کی گئی ہے۔

ٹیم کین اور کریس مارفی کی طرف سے بھی ایک طریقہ پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ایران نے ایٹمی معاہدے کی کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی نہ کی تو 8 سال کے بعد تمام پابندیاں اٹھائی جائیں گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری