یمنی فوج نے سعودی عرب کے فوجی اڈوں کو منہدم کر دیا/ یمنیوں کا قتل عام جاری


یمنی فوج نے سعودی عرب کے فوجی اڈوں کو منہدم کر دیا/ یمنیوں کا قتل عام جاری

یمن میں رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب، یمنی فوج نے سعودی عرب کے فوجی اڈوں کو اپنے میزائلوں اور توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے العهد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے سعودی عرب کی فوجی کارروائیوں کو روکنے کے مقصد سے نجران کے مرکز میں تنصاب نامی فوجی اڈے پر سعودی فوجیوں کے اجتماع کو کئی کاتیوشا راکٹس سے منہدم کر دیا ہے۔

اسی طرح یمنی فوج کی آرٹلری یونٹ نے جیزان کے الخوبه میں واقع الفریضه فوجی اڈے میں سعودی فوجیوں کے مرکز کو توپخانے سے نشانہ بنایا ہے۔

جبکہ سعودی اتحاد کے یمن کے مختلف علاقوں کے رہائشی علاقوں پر بمباری سے کم از کم 5 یمنی شہید ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے گذشتہ 19 ماہ سے یمن کی بحری، ہوائی اور زمینی ناکہ بندی کی ہوئی ہے اور مسلسل رہائشی علاقوں اور فوجی اڈوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری