خوشبو اور تازگی میں لپٹا ہوا ڈونگا گلی ٹریک


خوشبو اور تازگی میں لپٹا ہوا ڈونگا گلی ٹریک

اس ٹریک کو بجا طور پر دنیا کے خوبصورت ترین واکنگ ٹریکس میں شمار کیا جاتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، ڈونگا گلی مین مری روڈ پر مکشپوری پہاڑ کے دامن میں نتھیا گلی سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

یہاں سے 4 کلومیٹر لمبا ایک واکنگ ٹریک شروع ہوتا ہے جو ڈونگا گلی کو ایوبیہ سے ملاتا ہے۔

یہ واکنگ ٹریک مختلف ناموں سے مشہور ہے۔ جن میں ڈونگا گلی ٹریک، ایوبیہ نیشنل  پارک ٹریک، پائن لائن ٹریک، واٹر پائپ لائن ٹریک شامل ہیں۔

قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے 4 کلومیٹر طویل اس ٹریک کو مکمل کرنے میں عموما ایک گھنٹہ درکار ہوتا ہے۔

جو لوگ اس ٹریک کی سیر کو جاتے ہیں وہ واپس آ کر اس کی خوبصورتی بیان کرنے میں اپنا پورا زور لگا دیتے ہیں مگر حقیقت تو یہی ہے کہ یہ ٹریک اس قدر خوبصورت ہے کہ الفاظ اس کا احاطہ کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور یہ بات وہی جان سکتے ہیں جو جنگلی پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو اور تازہ ہوا کے خنک جھونکوں میں پہاڑوں سے اترتی کسی شریر ندی کی مانند بل کھاتے اس ٹریک پر چہل قدمی کر چکے ہوں۔
 

یہاں کی فضا اس قدر خالص ہے کہ میدانی علاقوں میں بمشکل 1 کلومیٹر پیدل چل کر تھک جانے والے لوگ باآسانی 4 کلومیٹر کا سفر طے کر لیتے ہیں اور ان کو تھکن کا احساس تک نہیں ہوتا۔

 

اہم ترین سیاحت خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری