پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے مطلوبہ دہشت گرد گرفتار


پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے مطلوبہ دہشت گرد گرفتار

پاکستان کی پولیس نے صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک مطلوبہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے اے آر وائی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرکے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پورہ سے سعید رفیق نامی خطرناک دہشت گرد کو دھر لیا ہے 

 واضح رہےاس دہشت  گرد کی گرفتاری  پر خیبر پختونخوا کی حکومت نے دس لاکھ روپیہ انعام مقرر کر رکھا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر  متعدد حملوں میں ملوث تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے  گرفتار ہونے والے دہشت گرد کو تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری