جن ممالک میں جنگ برداشت کرنے کی صلاحیت ہی نہیں وہ جنگ کی باتیں نہ کریں


جن ممالک میں جنگ برداشت کرنے کی صلاحیت ہی نہیں وہ جنگ کی باتیں نہ کریں

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نےمشورہ دیا ہے کہ جن ممالک میں جنگ کے معمولی نتائج برداشت کرنے کی ہمت نہیں وہ جنگ کی باتوں سے گریز کریں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے متحدہ عرب امارات کے ایک راہنما کی طرف سے  ایران پر لگائے گئے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے کسی بھی ملک کے داخلی مسائل میں دخالت نہیں کی ہے۔

بہرام کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے یمن میں اسلحہ بھیجنے کے دعوے بدنیتی اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے یمن کو کوئی اسلحہ نہیں دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جن ممالک نے یمن کے نہتے عوام کے خلاف ظالمانہ جنگ شروع کر دیا ہے، اٹھارہ مہینے گزر جانے کے باوجود وہ اپنے اھداف تک نہیں پہنچ پائے ہیں اور ان کو شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے اب اپنے جرائم اور شکست پر پردے ڈالنے کے لئے اسلامی جمہوری ایران کے خلاف زبان دارزی کرتے ہیں۔

قاسمی نے مشورہ دیا ہے کہ جن ممالک میں جنگ کی معمولی نتائج برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے وہ جنگ کی باتوں سے پرہیز کریں۔


 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری