تہران؛ حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں شیرخوارگان کا عظیم اجتماع/ تصویری رپورٹ


تہران؛ حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں شیرخوارگان کا عظیم اجتماع/ تصویری رپورٹ

حضرت علی اصغر علیہ االسلام کی یاد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حسینی بچوں کا اجتماعی جلسہ منعقد ہوا جس میں کربلا کے ننھے معصوم شہید کو خراج تحسین اور عقیدت پیش کیا گیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کربلا کے ننھے معصوم شہید حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں ایران اور پاکستان سمیت دنیا کے 41 ممالک میں شیرخوار بچوں کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران  میں حسینی بچوں کا اجتماعی جلسہ منعقد ہوا جس میں کربلا کے ننھے معصوم شہید کو خراج تحسین اور عقیدت پیش کیا گیا۔

اس تقریب کی مانسبت سے لاکھوں ماؤں نے اپنے شیرخوار بچوں سمیت امام بارگاہوں، مساجد اور عیدگاہوں میں حاضر ہو کربلا کے ننھے معصوم شہید حضرت علی اصغر علیہ االسلام کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تہران سے علی اصغر علیہ السلام کی یاد میں منائی جانے والی تقریب کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجئے:

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری