امام حسین علیہ السلام سے محبت اور عقیدت کا حق ادا کرنا در اصل یزیدی نظام سے ٹکرانا ہے


امام حسین علیہ السلام سے محبت اور عقیدت کا حق ادا کرنا در اصل یزیدی نظام سے ٹکرانا ہے

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ امام حسین علیہ السلام سے محبت اور عقیدت کا حق ادا کرنے کیلئے یزیدی نظام سے ٹکرانا ہوگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ملک پر ظالمانہ نظام مسلط کر رکھا ہے۔

شیعیت نیوز نے ان کی تقریر سے نقل کیا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کا مشن تھا کہ ایک فرد اور خاندان کی بجائے قانون کی حکمرانی اور حقوق میں سب برابر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا ایک عظیم درسگاہ ہے جو ظلم سے ٹکرانے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام حسین علیہ السلام سے محبت اور عقیدت کا حق ادا کرنے کیلئے یزیدی نظام سے ٹکرانا ہوگا۔

وہ جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری