ہیلری داعش کی مالی معاون تھیں، وکی لیکس کا انکشاف

خبر کا کوڈ: 1208370 خدمت: دنیا
ہیلری کلنٹن

وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن داعش سمیت مختلف جنگجو تنظیموں کو اسلحہ، رقم اور دیگر مدد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وکی لیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہنری کلنٹن ماضی میں داعش سمیت مختلف جنگجو تنظیموں کی مالی معاون تھیں۔

اس بات کا انکشاف وکی لیکس کی جانب سے جاری کی گئی ہلیری کلنٹن کی نئی 2 ہزار کے قریب ای میلز میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہلیری کلنٹن اس بات کی تردید کرتی رہیں کہ وہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو اسلحہ، رقم یا امداد فراہم کرنے میں معاونت کرتی رہی ہیں۔

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے کہ اس وقت ہم نے ہلیری کلنٹن کی صرف لیبیا سے متعلق 1700 ای میلز جاری کی ہیں۔

ان ای میلز سے ثابت  ہوتا ہے کہ لیبیا میں امریکی مداخلت تباہ کن ثابت ہوئی، جس کے نتیجے میں داعش کو لیبیا میں جڑ پکڑنے کا موقع ملا۔

اس کے بعد شام میں داعش اور دیگر جنگجو تنظیموں کو اسلحہ فراہمی شروع ہوئی اور یہ سب ہلیری کلنٹن کی زیر نگرانی ہوا ہے۔

اس صورت حال پر ری پبلکن ارکان کا کہنا تھا کہ ہلیری اس سارے معاملے میں جھوٹ بولتی رہی ہیں، جیسا کہ وہ اس سے قبل بیشتر معاملات میں حلف لینے کے باوجود جھوٹ بولتی آئی ہیں۔

جولین اسانج نے تو ہلیری کلنٹن کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری