امریکہ نے ایران پر پابندیوں کو جوہری معاہدے کے مطابق مزید کم کر دیا ہے


امریکہ نے ایران پر پابندیوں کو جوہری معاہدے کے مطابق مزید کم کر دیا ہے

امریکی صدر نے ایران کے خلاف پابندیوں کو مزید کم کر دیا ہے تاکہ جوہری معاہدے کے بعد غیر ملکی کمپنیوں کو اس ملک کے ساتھ معاملات انجام دینے میں زیادہ آسانی ہو۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے اسوشیٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدر براک اوباما کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کو مزید کم کر دیا ہے تاکہ گزشتہ سال کے جوہری معاہدے کے بعد غیر ملکی کمپنیوں کو اس ملک ساتھ تجارت کر نے میں زیادہ آسانی ہو۔

امریکی وزارت خزانہ نے اپنی جاری ایک نئی حکمت عملی میں اعلان کیا ہے کہ اوائل میں بعض بیرون ممالک میں بینکوں پر ایران کے ساتھ ڈالر میں لین دین پر پابندی لگا دی گئی تھی، اب جب تک یہ معاملات امریکہ کے مالیاتی نظام میں داخل نہیں ہوتے، ایران کے ساتھ ڈالر کی بنیاد پر لین دین کی اجازت ہے۔

اس حکمت عملی میں مزید بیان کیا گیا ہے کہ غیرملکی کمپنیوں کی وسیع پیمانے پر ایرانی کمپنیوں کے ساتھ لین دین پر پابندیاں جو ممکن ہے کسی ایک ایرانی کی ملکیت یا کنٹرول میں ہوں، جن کو اب بھی امریکی پابندیوں کا سامنا ہے، ختم ہو گئی ہیں۔ 

نئی امریکی حکمت عملی کے مطابق، ایسے افراد کے ساتھ اس طرح کے سودے امریکہ کے موجودہ قوانین اور قواعد و ضوابط کی جانب سے منع نہیں ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری