نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں پرظلم وجبر کی انتہا/ اسلامی تحریک پر پابندی عائد


نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں پرظلم وجبر کی انتہا/ اسلامی تحریک پر پابندی عائد

نائیجیریا حکومت نے ملک بھر کے شیعہ مسلمانوں پر ظلم وجبر کی انتہا کرتے ہوئے وہابیوں کی ایماء پر اسلامی تحریک پر پابندی لگا دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، نائیجیریا کی ریاست میں کاڈونا حکومت  نے  اسلامی تحریک پر پابندی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نائیجیرین حکومت نے اسلمی تحریک کے حامیوں کو قید و بند کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ جو کوئی بھی اس تحریک کی رکنیت اختیار کرے گا سات سال کے لئے جیل جائےگا یا جرمانہ ادا کریگا یا پھر دونوں سزاؤں کو ایک ساتھ بھگتنا ہوگا۔

اسی طرح کاڈونای کی مقامی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی تحریک نےگزشتہ سال سے لیکر اب تک غیر قانونی مظاہرے اور ریلیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

نائیجیرین سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ سال دسمبر میں زاریا میں شیخ زکزاکی کے گھر پر دھاوا بول دیا تھا اور سینکڑوں مسلمانوں کو شہید اور شدید زخمی کر دیا تھا۔ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو بھی شدید زخمی کر کے گرفتار کرلیا تھا۔

نائیجیریا اسلامی تحریک کے ترجمان ابراهیم موسیٰ نے تاکید کی ہے کہ نائیجیریا کے مختلف شہروں خاص طور پر ملک کے دارالحکومت "ابوجا" میں پرامن مظاہرے  لوگوں کے مطالبات پورے ہونے تک جاری رہیں گے۔

انہوں نے نائیجیریا اسلامی تحریک کے مستقبل کے بارے میں کہا کہ مستقبل میں ہمیں یقین ہے کہ خدا ظالموں کے خلاف ہماری مدد کرے گا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ نائیجیریا اسلامی تحریک اور شیخ زکزاکی پر ظلم و جبر کیا جارہا ہے تاہم ہمیشہ کی طرح آخری فتح ہماری ہی تھی اور آئندہ بھی ہوگی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار بھی جیت ہماری ہی ہوگی کیونکہ ہم حق اور اہل بیت علیہم السلام کےساتھ  باطل کے مقابلے میں کھڑے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری