روس - امریکی لفظی جنگ کے سائے تلے شامی فوج کی کارروائیاں/ تصویری رپورٹ


روس - امریکی لفظی جنگ کے سائے تلے شامی فوج کی کارروائیاں/ تصویری رپورٹ

دمشق کے محلے جوبر میں شامی فوج نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے دہشت گرد ٹولے داعش کے کئی اہم کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی صدر کے گارڈ کے فوجی دستے نے دہشت گرد عناصر کے خلاف ایک اہم کارروائی کرکے النصرہ فرنٹ اور داعش کے کئی اہم کمانڈروں کو ہلاک کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، شامی فوج نے دمشق پاور پلانٹ کے علاوہ الکراجات سے المولات تک کے تمام علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

النصرہ فرنٹ کے متعدد دہشت گردوں نے زیر زمین راستوں اور  سرنگوں سے فرار ہونے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن شامی فوج نے انہیں کہیں جانے سے روکتے ہوئے ہلاک کردیا۔

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، النصرہ فرنٹ کے کئی دہشت گرد ایک سرنگ سے گذر کر فرار کرنے کی کوشش میں تھے جنہیں شامی فوج نے ناکام بناتے ہوئے سرنگ کے اندر ہی سب کو ہلاک کردیا۔

کہا جاتا ہے کہ مذکورہ سرنگ کو شامی فوج نے پہلے سے ہی بارود سے بھر دیا تھا، جسے دہشت گردوں کے اندر جانے کی  معلومات کے بعد دھماکے سے اڑادیا گیا۔

تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجئے:

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری