امریکی اقدامات روس کے لئے خطرہ ہیں، لاوروف


امریکی اقدامات روس کے لئے خطرہ ہیں، لاوروف

روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی نقل و حرکت نے روسی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بیان دیتے ہوئے کہا، امریکہ نے جارحانہ طریقہ کار اپنایا ہوا ہے جس کی وجہ سے روس کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ خطے کے ممالک کو روس سے خوف زدہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے نہ تنہا روس کے خلاف لفظی جنگ شروع کی ہوئی ہے بلکہ واشنگٹن نے ماسکو کے خلاف جارحانہ انداز بھی اپنایا ہے جس کی وجہ سے روسی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری