پاکستان جنوبی ایشیا میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی والا بہترین ملک قرار


پاکستان جنوبی ایشیا میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی والا بہترین ملک قرار

بین الاقوامی تنظیم ایمرجنگ مارکیٹس نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی والا بہترین ملک قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاکستان کی صلاحیتوں کا عالمی سطح پر ایک اور اعتراف کیا گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال کی جانب سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔

تفصیلات کے مطابق، یہ ایوارڈ پاکستان کو پاک چین اقتصادی راہداری، مائع قدرتی گیس پائپ لائن، لاہور کراچی ریلوے لائن، بجلی کے پیداواری منصوبوں اور صنعتی زونوں سمیت مختلف بڑے منصوبے شروع کرنے پر دیا گیا ہے۔

تنظیم نے پاکستان کو بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے تحت توانائی اور ٹرانسپورٹ منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک بھی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اور چاروں موسم، مختلف ثقافتیں اور جغرافیائی لحاظ سے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل یہ ملک دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے بہت پرکشش ہے۔

یاد رہے ترکی، چین اور ایران سمیت کئی مضبوط معیشت رکھنے والے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری