ایران کا اقوام متحدہ سے یمن کے زخمیوں کو امداد پہنچانے کےلئے فضائی راہداری کھولنے کا مطالبہ


ایران کا اقوام متحدہ سے یمن کے زخمیوں کو امداد پہنچانے کےلئے فضائی راہداری کھولنے کا مطالبہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ سے رواں ہفتے صنعا میں سعودی جنگی حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے امداد پہنچانے سے متعلق فضائی راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن پر کئے گئے خونی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کو امداد کی سخت ضرورت ہے لہٰذا بین الاقوامی برادری فضائی راستہ مہیا کرے۔

قاسمی نے کہا کہ ایران انسانی بنیادوں پر یمن کے عوام کے لئے امداد پہنچانے کو تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران طبی عملے، خوراک، ادویات اور علاج معالجے کا سامان فوری طور پر یمن پہنچانے کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحادیوں نے یمن کا محاصرہ کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی غیر ملکی جہاز یمن نہیں جاسکتا ہے۔

گزشتہ ہفتے کو یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی جنگی طیاروں نے فاتحہ خوانی اور عزاداری کی مجلس پر فضائی حملہ کرکے 150 سے زائد افراد کو شہید اور سینکڑوں کو شدید زخمی کردیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری