پاکستان میں سری لنکلن کرکٹ ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ، افغانستان میں مارا گیا


پاکستان میں سری لنکلن کرکٹ ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ، افغانستان میں مارا گیا

افغانستان میں نیٹو اور افغان فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران پاکستان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک ہوگیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ قاری اجمل افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے آرگون میں نیٹو اور افغان فورسز کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک ہوا ہے۔

روزنامہ ڈان نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ قاری اجمل نہ صرف کالعدم لشکر جھنگوی پنجاب کا کمانڈر تھا بلکہ ماضی میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے بھی وابستہ رہ چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکن ٹیم پر حملے میں نامزد 3 ملزمان زبیر عرف نیک محمد، عبدالوہاب اور عدنان ارشد کو رواں سال اگست میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔

یاد رہے کہ 3 مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور سری لنکن ٹیم کے کوچ سمیت 8 کھلاڑی زخمی ہوئے تھے۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بند ہو گئی تھی۔

لہذا پاکستان اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کرواتا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری