شمالی حماہ کے مضافاتی علاقے دہشت گردوں سے آزاد


شمالی حماہ کے مضافاتی علاقے دہشت گردوں سے آزاد

شامی فوج اور رضاکار فورسز نے حماہ کے مضافاتی علاقوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے حماہ کے مضافات میں واقع کئی دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ''الطلیسیه''، ''القاهره''، ''المطار الزراعی''، ''تل اسود''، ''خنیفیس''، ''ریلوے اسٹیشن'' اور''الکباریه''  جیسے اہم علاقوں پر شامی فوج نے قبضہ حاصل کرلیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، شامی فوج نے رات کے اندھیرے میں دہشت گردوں کی غفلت کے عالم میں کارروائی کا آغاز کیا جس سے فوج کو زبردست کامیابی ملی اور تمام علاقوں سے دہشت گردوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

شامی فوج ''شیعتا'' کے علاقے کا محاصرہ توڑنے میں بھی کامیاب ہوگئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ شیعتا شمالی علاقوں کی طرف پیش قدمی کرنے میں اہمیت کا حامل علاقہ ہے۔

واضح رہے کہ شامی جنگی طیاروں نے ادلب کے جنوبی علاقوں میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری