مشہد مقدس میں عشرہ محرم الحرام کی اردو زبان میں مجالس

خبر کا کوڈ: 1209744 خدمت: ایران
دومین شب عزاداری محرم در حسینیه امام خمینی(ره)

اسلامی جمہوری ایران میں محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی تمام امام بارگاہوں، مساجد اور گھروں میں عزاداری امام حسین علیہ السلام کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں پاکستان اور دوسرے ممالک سے اردو زبان بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے جس کی وجہ سے امام رضاعلیہ السلام کے جوار میں اردو زبان میں متعدد مجالس منقعد ہورہی ہیں جیسے حرم مطہر امام علی رضا علیہ السلام، دفتر نمائندہ ولی فقیہ علامہ ساجد علی نقوی، حسینیہ عارف حسین الحسینی، حسینیہ آل عمران، حسینیہ بلتستانیہ اور حسینیہ صاحب الزمان آیۃ اللہ باقر شیرازی۔۔۔۔۔ 

مذکور مجالس سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام خطاب کررہے ہیں۔

حرم مطہر میں زائرین اور طلاب کرام کی مجلس سے جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد ابراہیم محسنی خطاب کررہے ہیں۔

مشہد مقدس میں اردوزبان کی مرکزی عشرہ محرم کی مجالس سے جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ علی نقی حیدری جبکہ حسینہ عارف حسین الحسینی میں جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین خطاب کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ حسینیہ بلتستانیہ میں منعقد ہونے والی مجالس میں اکثریت علماء کرام اور طلاب کی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہر دن ایک عالم دین باری کے تحت خطاب کرتا ہے۔

روز عاشور مشہد مقدس میں مقیم اردو زبان بولنے والوں کی جانب سے  جلوس عزا بھی برآمد ہونگے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے حرم مطہر امام ہشتم علیہ السلام پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے۔

محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی مشہد مقدس کے چھوٹے بڑے امام بارگاہوں اور نجی طور پر گھروں میں مردانہ اور زنانہ مجالس عزا کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور ان مجالس عزا میں سوز، مرثیہ، ذکر اور نوحہ و ماتم کی صورت میں کربلا والوں کی یاد منائی جاتی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری