بھارتی وزیر داخلہ کا فوجی کیمپوں کا دورہ/ فوجی اہلکاروں نے شکایتوں کے انبار لگا دئیے


بھارتی وزیر داخلہ کا فوجی کیمپوں کا دورہ/ فوجی اہلکاروں نے شکایتوں کے انبار لگا دئیے

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے سرحدوں پر تعنیات فوجی کیمپوں کے دورے کے موقعے پر اس ملک کے فوجی اہلکاروں نے شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔

خبررساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق، کوا چلا ہنس کی چال ۔۔۔ کے مقولے کے مصداق، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے سرحد پر موجود پاک فوج سے ملاقاتوں کے بعد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی اپنی بھارتی سورماؤں سے ملاقات کرنے کی ٹھان لی اور سرحدی کیمپوں پر پہنچے۔

مگر وہاں کا تو منظر ہی نرالا تھا۔ موسم کی سختیوں اور خوراک کی کمی کا سامنا کرنے والے بے حال بھارتی فوجی راج ناتھ سنگھ کے سامنے پھٹ پڑے اور شکایتوں کا ایک نبار لگا دیا۔

روزنامہ امت نے خبر دی ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اپنی فوج کا جذبہ دیکھنے راجتھسان کے سرحدی علاقے موناباؤ گئے اور اپنے سر پر فوجی اہلکاروں کی شکایتوں کی گٹھری اٹھائے لوٹے۔

فوجیوں نے دہائی دیتے ہوئے فریاد کی کہ نہ تو ان کو باقاعدہ کھانا ملتا ہے نہ پینے کو پانی اور نہ ہی پہننے کو کپڑے۔ مسلسل کیموفلاج وردی پہننے سے وہ بے چارے مختلف جلدی بیماریوں کا شکار ہوئے جا رہے ہیں۔

پاکستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے ناحق اپنے نازک مزاج فوجیوں کو مشکل میں ڈالا ھوا ہے۔ اگر ان سے سرحدوں پر ڈیوٹی نہیں ہوتی تو ان کو گھر بھی بھیجا جا سکتا ہے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان نے کبھی کسی بھی پڑوسی ملک کی سرحد پر نہ تو لالچی نگاہ ڈالی ہے اور نہ ہی کبھی ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے۔

لہٰذا بھارتی فوجی سرحد پر ہوں یا نہ ہوں، پاکستان سے بھارت کو کسی جارحیت کا کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیئے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری