پاکستان میں تعزیوں کے مختلف روپ/ تصویری رپوٹ


پاکستان میں تعزیوں کے مختلف روپ/ تصویری رپوٹ

یوں تو محرم الحرام کی آمد پر دنیا بھر میں تعزیے نکالے جاتے ہیں لیکن پاکستان کے تعزیوں کو اپنی بناوٹ کی وجہ سے ایک منفرد مقام حاصل ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عشق اہل بیت علیہم السلام میں سرشار کروڑوں پاکستانی ہرسال محرم الحرام آتے ہی کروڑوں کی مالیت سے تعزیے تیار کرتے ہیں۔  تعزیے لکڑی، لوہا اور چاندی سے تیار کیے جاتے ہیں جن پر نقش نگاری، کے ساتھ ساتھ قرآنی آیات اور احادیث بھی لکھی جاتی ہیں۔

پاکستان میں تعزیہ سازی ایک فن ہے جو صدیوں سے سینہ بہ سینہ منتقل ہوتا آرہا ہے۔ پاکستانی قوم کی کئی نسلیں اور کئی ثقافتیں اسے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ محرم کے جلوسوں میں تعزیوں کی زیارت نہ صرف متبرک سمجھی جاتی ہے بلکہ ان پر میوے چڑھانا، دھاگے باندھنا اور منت ماننا بھی سالہا سال سے چلی آرہی روایات کا ایک حصہ ہے۔

تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجئے

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری