محاصرے کے باوجود ادلب میں عزاداری/ تصویری رپورٹ


محاصرے کے باوجود ادلب میں عزاداری/ تصویری رپورٹ

شامی شہر ادلب کے مکین دہشت گردوں کے محاصرے میں ہونے کے باوجود امام حسین علیہ السلام کی عزادری پوری عقیدت سے منا رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ادلب کے مضافات میں واقع دو شہر کفریا اورالفوعہ جو کہ داعش کے نرغے میں ہیں، پوری عقیدت و احترام کے ساتھ شہدائے کربلا معلی کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

کفریا اور الفوعہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چل کر دین اسلام کو سرخرو کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

واضح رہے کفریا اور الفوعہ میں 40 ہزار سے زائد شیعیان حیدر کرار بستے ہیں جو کہ 18 مہینوں  سے زیادہ دہشت گردوں کے محاصرے میں ہونے کے باوجود ان کے حوصلوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

عزاداری کی تصویری جھلکیاں ملاحظہ کیجئے

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری