موگرینی کا شام سے متعلق ایران، امریکہ، روس، ترکی،اور سعودی عرب کے وزرای خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال


موگرینی کا شام سے متعلق ایران، امریکہ، روس، ترکی،اور سعودی عرب کے وزرای خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ گذشتہ منگل اور بدھ کو ایران، امریکہ، روس، ترکی، سعودی عرب کے وزرای خارجہ اور شام کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے سے دمشق میں پیش رفت کے بارے میں ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ گذشتہ منگل اور بدھ کو ایران، امریکہ، روس، ترکی، سعودی عرب کے وزرای خارجہ اور شام کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے سے دمشق میں پیش رفت کے بارے میں ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندے نے اس بات پر تاکید کی کہ شام میں سیاسی عمل کی بحالی اہم بین الاقوامی اور علاقائی طاقتوں کی موجودگی میں ہو۔

موگرینی نے بتایا کہ ان بین الاقوامی اور علاقائی راہنماؤں کے ساتھ  یورپی یونین کے مجوزہ راہ حل کے طریقے جواقوام متحدہ کے تعاون سے تیار کئے گئے ہیں، کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے حلب کے مشرق اور شام کے دیگر محاصرہ کئے ہوئے علاقوں تک انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے لئے پہل اور اسی طرح طبی ہنگامی حالات میں ایمرجنسی کیسز کے باہر نکالنے کے لئے اجازت جیسے اہم کارنامے سرانجام دئے ہیں۔

دوسری جانب، روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل اور فرانس کے صدر  فرانسوا اولاند کے ساتھ شام کے بارے میں ٹلیفونک گفتگو کی اور نتیجہ خیز مذاکرات کی امید کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری