الحوثی: آل سعود کی یمنیوں سے درخواست، یزید کی امت مسلمہ سے درخواست کے مترادف ہے


الحوثی: آل سعود کی یمنیوں سے درخواست، یزید کی امت مسلمہ سے درخواست کے مترادف ہے

یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ نے عاشورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ آل سعود کا یمنیوں سے درخواست کرنا ایسا ہے جیسے یزید نے امت مسلمہ سے درخواست کی ہو۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے العهد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا: جو آج سعودی عرب امریکہ کے حکم پر یمنی عوام سے چاہتا ہے وہی یزید امت مسلمہ سے چاہتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاسدوں، مجرموں اور مستکبروں کے سامنے ہتھیار ڈال کے دنیا اور آخرت دونوں سے محروم ہونا ہمیں کبھی قبول نہیں ہے۔

انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے مکمل طور پر غرور و تکبر اور وحشیانہ طریقے سے ہزاروں کی تعداد میں یمنیوں کا قتل عام کیا گیا ہے اس لئے اب ہم ان ظالموں کے خلاف مزاحمت کا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری اور اہم ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔

انصار اللہ کے رہنما نے زور دیا کہ آج سعودی حکومت اسلامی دنیا  میں اختلافات کی جڑ ہے اور امت مسلمہ کے اصولوں اور اقدار کو نیست و نابود کر رہا ہے۔

الحوثی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور خاص طور پر سید حسن نصرالله کا یمن اور اہل یمن کی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں روز عاشورا حضرت امام حسین علیہ السلام کے مراسم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمن جنگ میں آل سعود کی عزت خاک میں مل جائے گی۔

انہوں نے روز عاشورا کے موقع پر کابل اور بغداد میں عزاداروں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کی بھی پر زور مذمت کی اور شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جنگ یمن میں آل سعود کی ناک مٹی میں رگڑ جائیگی۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری