ماموستا رستمی: اہل سنت کی نظر میں عاشورہ کا واقعہ عالم اسلام کا تلخ ترین واقعہ ہے


ماموستا رستمی: اہل سنت کی نظر میں عاشورہ کا واقعہ عالم اسلام کا تلخ ترین واقعہ ہے

اسلامی قیادت پر ناظر ماہرین کونسل میں کردستان کی عوام کے نمائندے نے واقعہ عاشورہ کو مؤمنوں کے دلوں پر ایک داغ قرار دیا اور کہا کہ یہ واقعہ اہل سنت کی نظر میں عالم اسلام کا تلخ ترین واقعہ ہے۔

اسلامی قیادت پر ناظر ماہرین کونسل (مجلس خبرگان رہبری) میں کرد عوام کے نمائندے ماموستا فایق رستمی نے مریوان میں تسنیم کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عاشورہ کا واقعہ مؤمنوں کے دلوں پر ایک داغ ہے اور یہ واقعہ اہل سنت کی نظر میں عالم اسلام کا تلخ ترین واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کردستان کے لوگ عاشورہ کے دن عزاداری کے مراسم میں شرکت کر کے اہل البیت علیہم السلام کی یاد کو اپنے دلوں میں زندہ کرتے ہیں۔

اسلامی قیادت پر ناظر ماہرین کونسل میں کردستان کی عوام کے نمائندے نے مزید کہا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو کوئی بھی حضرت امام حسن علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام کو اور اسی طرح ان کے والدین علیھما السلام کو دوست رکھے، قیامت کے دن اس کا صلہ اور مقام پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ کی ہم نشینی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری