کراچی: رینجرز کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

خبر کا کوڈ: 1211406 خدمت: پاکستان
سندھ رینجرز

کراچی کے علاقے گڈاپ میں سندھ رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، سندھ رینجرز کی کامیاب کاروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز نے خبر دی ہے کہ کراچی کے علاقے گڈاپ میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے رینجرز پر فائر کھول دیا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم رینجرز نے بھاگتے ہوئے دہشتگردوں کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری