ایران لوزان کے پانچ رکنی اجلاس میں شریک نہیں ہوگا


ایران لوزان کے پانچ رکنی اجلاس میں شریک نہیں ہوگا

حکومتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ، اسلامی جمہوری ایران لوزان میں ہونے والے پانچ رکنی اجلاس میں کسی بھی سطح پرشریک نہیں ہوگا۔

تسںیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران، سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ہونے والے  پانچ رکنی اجلاس میں حصہ نہیں لے گا۔

واضح رہے کہ شام کے بحران کے حل کے لئے لوزان میں ایران، روس، امریکہ، ترکی اور سعودی عرب کا اجلاس ہونا تھا، تاہم ایران نے شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی ذرائع نے اسلامی جمہوری ایران کی لوزان میں شرکت کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے اسلامی جمہوری ایران لوازان اجلاس میں کسی بھی سطح پر شریک نہیں ہوگا۔

بعض ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے ایران کی لوزان اجلاس میں شرکت کرنے کی خبریں شائع کی تھیں تاہم ایران نے سختی سے تردید کرتے ہوئے شریک نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری