روسی ایس 300 میزائل مکمل طورپر ایران کے حوالے


روسی ایس 300 میزائل مکمل طورپر ایران کے حوالے

روس نے فضائی دفاعی نظام ایس 300 کو مکمل سسٹم کے ساتھ ایران کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا کہ، روس نے ایس 300 میزائلوں کو ایران کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے ایس 300 میزائل کی چار کھیپ روس سے خریدی تھیں جن میں سے دو کھیپ  پہلے ہی ایران کے حوالے کر دی گئی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ایس 300 میزائلوں کی کئی قسمیں ہیں تاہم ایران نے روس سے فی الحال ایک ہی قسم کے میزائل حاصل کیے ہیں۔

ایس300 پی ایم یو (S-300PMU) کو دنیا کا مہلک اور خطرناک ترین میزائل تصورکیا جاتا ہے۔
ایس 300 میزائل کے ایران آمد سے اسرائیل کی نندیں اڑ گئیں ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری