سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں پر بعض ممالک کے سفر پر پابندی عائد


سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں پر بعض ممالک کے سفر پر پابندی عائد

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے کچھ ممالک کے نام کا اعلان کیا ہے جہاں اس ملک کے شہری سفر نہیں کر سکیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، سعودی عرب نے اپنے شہریوں کے بعض ممالک کے سفر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے کچھ ممالک کے نام کا اعلان کیا ہے جہاں اس ملک کے شہری سفر نہیں کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پیغام دیا ہے کہ سعودی شہریوں کے ایران، عراق، شام اور یمن سمیت بعض ممالک کے سفر کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

اس پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ قوانین کے تحت ان ممالک کے سفر پر پابندی کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کئے جائیں گے جس میں تین سال سفر پر پابندی کے علاوہ 10 ہزار سعودی ریال (تقریبا 2,665 ڈالر) مالی جرمانہ بھی شامل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری