بھارت نیوکلئیر سپلائر گروپ کا حصہ نہیں بنے گا، چین کا دو ٹوک بیان


بھارت نیوکلئیر سپلائر گروپ کا حصہ نہیں بنے گا، چین کا دو ٹوک بیان

بھارت کے شہر گوا میں پانچ ملکی برکس سربراہ کانفرنس شروع ہونے سے پہلے ہی چین نے بھارت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکہ بھارت کو این ایس جی کا ممبر بنانے میں دلچسپی لے رہا ہے جبکہ چین نے اپنے دو ٹوک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بھارت این ایس جی کا ممبر نہیں بنے گا۔

ذرائع کے مطابق، بھارت کے شہر گوا میں پانچ ملکی برکس سربراہ کانفرنس شروع ہونے سے پہلے ہی چین نے بھارت کو نیو کلیئر سپلائر گروپ کا حصہ نہ ببانے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی اور پاکستان کے معاملے پر چین اور بھارت میں اختلافات موجود ہیں۔

اپنے بیان میں چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ مسعود اظہر پر پابندی اور این ایس جی میں شمولیت پر بھارت کی حمایت نہیں کریں گے۔

ان معاملات پرممبرممالک میں اختلافات پائےجاتےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں معاملات پر فیصلے اتفاق رائے سے ہونے چاہیے۔

دوسری جانب برکس سمٹ کے موقع پر چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات بھی متوقع ہے، نریندر مودی روسی صدر سے بھی ملیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری