کراچی میں را کے 2 کارندے گرفتار/ بھارتی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کا انکشاف


کراچی میں را کے 2 کارندے گرفتار/ بھارتی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کا انکشاف

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے را کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے اس شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایک بڑے نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، را کے 2 کارندوں نے دوران تفتیش کراچی میں را کے نیٹ ورک کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دو جاسوسوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ را کے 20 کارندے کراچی میں داخل ہوچکے ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خوفناک انکشاف کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ان 20 جاسوسوں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں را کے کارندوں کی موجودگی کوئی نئی بات نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی بلوچستان، آزاد کشمیر اور کراچی سے بھارتی جاسوس نہ صرف گرفتار ہو چکے ہیں بلکہ اپنا بھارت کے ساتھ رابطے کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔

خصوصا بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے دوران تفتیش اپنے بیان میں بھارت کی پاکستان میں خفیہ مداخلت کا تفصیل سے اعتراف کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری