آذربائیجان کی پاکستان سے جنگی طیارے لینے میں دلچسپی


آذربائیجان کی پاکستان سے جنگی طیارے لینے میں دلچسپی

آذربائیجان نے JF-17 تھنڈر سمیت پاکستان کی تیار کردہ کئی دفاعی مصنوعات خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف کے دورہ آذربائیجان سے دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون مضبوط ہونے کے وسیع امکانات ہیں۔

روزنامہ پاکستان نے خبر دی ہے کہ آذربائیجان کا اعلیٰ وفد پاکستان میں دفاعی پیداوار کی سہولیات کا دورہ کر کے دفاع سے متعلق مصنوعات خریدنے پر غور کرے گا ۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نواز شریف کے دورہ آذربائیجان کے دوران پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کو جے ایف 17 لڑاکا طیارے سمیت بہت سے دفاعی مصنوعات دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دفاع سے متعلق جن مصنوعات کی پیشکش کی ہے ان میں گاڑیاں، بکتر بند گاڑیاں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز، گولہ بارود، جنگی لباس، ذاتی حفاظت کا سسٹم، طیارہ شکن حفاظتی نظام کے ساتھ ساتھ تربیتی طیارے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اس وقت امریکہ، برطانیہ اور جرمنی سمیت مشرق بعید کے کچھ علاقوں کو روایتی اسلحہ فروخت کر رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، روس کے بعد آذربائیجان نے بھی پاکستان کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقیں کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری