مقدونیہ کی سرحدوں پر 53 افغان اور پاکستانی تارکین وطن گرفتار


مقدونیہ کی سرحدوں پر 53 افغان اور پاکستانی تارکین وطن گرفتار

کم از کم 53 افغانی اور پاکستانی پناہ گزین مقدونیہ کی سرحد عبور کرتے ہوئے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، مقدونیہ کی پولیس نے بیان دیا ہے کہ 53 افغان اور پاکستانی پناہ گزینوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ پناہ گزین جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، مقدونیہ کے راستے آسٹریا جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

مشرق وسطیٰ میں پھیلی جنگ خاص طور پر افغانستان میں بدامنی اورعدم استحکام کی وجہ سے ہزاروں افراد مقدونیہ کا سرحد پار کر کے یورپی ممالک کی طرف ہجرت کر گئے ہیں۔

خیال رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے بعد اٹھارہ لاکھ متاثرین کو پناہ دینے والا ترکی یورپ میں بہتر زندگی کے خواہاں غیر قانونی تارکین وطن کیلئے اہم ٹرانزٹ پوائنٹ بن چکا ہے جبکہ اس ملک کے حکام نے عرصہ پہلے بھی متعدد پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا تھا۔

غیر قانونی تارکین وطن انسانی سمگلروں کو ہزاروں ڈالرز ادا کر کے چھوٹی کشتیوں کے پر خطر سفر کے ذریعے یورپی ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری