جرمنی کی یورپ کی جانب سے روس کے خلاف مزید پابندیوں کی کوششیں


جرمنی کی یورپ کی جانب سے روس کے خلاف مزید پابندیوں کی کوششیں

ایک جرمن اخبار نے انجیلا مرکل کے قریبی ذرائع سے خبر دی ہے کہ ماسکو کی شام میں فوجی کارروائی کی وجہ سے جرمن چانسلر یورپی یونین میں روس کے خلاف مزید پابندیاں لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے روزنامہ فرانکفورٹر الگماینہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں روسی فوجی کارروائی کی وجہ سے اس ملک کے خلاف پابندیوں کو سخت کرنے کے لئے جرمن سیاستدانوں اور جماعتوں کی طرف سے درخواستوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مذکورہ اخبار نے لکھا ہے کہ اب یورپ میں جرمن چانسلر بھی اس مسئلے کی حمایت کرنا چاہتی ہے۔

اس اخبار نے مرکل کے قریبی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس کی شام میں فوجی کارروائی کی وجہ سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل یورپی یونین میں روس کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت کرنے کی خواہاں ہے۔

اخبار کے مطابق، آئندہ جمعرات اور جمعہ کو منعقد ہونے والے یورپین کونسل کے اجلاس میں اس موضوع پر تبادلہ خیال ہونا ضروری ہے۔

دوسری جانب، جرمن چانسلر کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران امریکی صدر نے روس کے خلاف ایک سخت ردعمل ظاہر کرنے کے لئے ان کی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔

اگر اس سلسلے میں یورپی یونین کسی معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس صورت میں بظاہر روس کے خلاف ہوائی جہاز کی صنعت یا اس ملک کی وزارت دفاع  کے متعلقہ شعبوں پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری