فوج کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پاکستان میں مارشل لاء کا کوئی امکان نہیں

خبر کا کوڈ: 1213278 خدمت: پاکستان
ایاز صادق

قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے ملک کی موجودہ صورتحال میں فوجی بغاوت کے امکان کو رد کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ فوج نے جمہوریت کو مضبوط کیا اور جہاں تک میں جانتا ہوں ملک میں فوجی بغاوت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے حکومت اور فوج کے درمیان تعلقات کو خوشگوار اور مضبوط قرار دیتے ہوئے بیان دیا کہ پاکستان میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ایاز صادق نے بتایا کہ وہ اتوار کو ترکی روانہ ہورہے ہیں جہاں 50 ملکوں کے پارلیمانی اسپیکرز کے اجلاس میں وہ کشمیریوں پر توڑے جانے والے بھارتی مظالم کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کو دوران کیا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری