بھارت اور روس کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط


بھارت اور روس کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدوں پر دستخط

گوا میں بھارت اور روس کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبوں سمیت اربوں ڈالر کے 20 معاہدے طے پا گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، گوا میں برکس اجلاس کے موقع پر نریندر مودی اور پیوٹن کے درمیان ملاقات کے بعد 20 معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدوں کے تحت بھارت روس سے جدید ترین میزائل ایس 400 ٹریمف اور 200 ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ بحری جہاز بھی خریدے گا۔

توانائی کے شعبے کے حوالے سے روسی آئل کمپنی روزنیفٹ بھارت میں 13 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔

مودی اور پیوٹن کی ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں کی جانب سے دہشت گردی کی مذمت کی گئی۔

بھارت نے شام کے تنازعے کے حل کیلیے روسی کوششوں کو سراہا جبکہ پیوٹن نے اڑی حملے کی مذمت کی۔

ملاقات میں مودی نے پاک روس مشترکہ جنگی مشقوں کا گلہ ان دبے الفاظ میں کیا کہ دو نئے دوستوں کی بجائے ایک پرانا دوست بہتر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گوا میں 5 رکنی برکس ممالک کا دو روزہ سربراہی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری