شام سے متعلق لندن میں 4 رکنی اجلاس کا انعقاد

خبر کا کوڈ: 1213458 خدمت: دنیا
جون کیری

شام بحران کے حل کےلئے لندن میں امریکہ، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے اعلیٰ حکام ایک اہم اجلاس منعقد کر نے والے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیرخارجہ جان کیری شام بحران کے حل کے لئے منعقدہ اجلاس میں شرکت کرنے کی غرض سے لندن روانہ ہو رہے ہیں۔

لندن اجلاس میں امریکہ، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے لوزان اجلاس میں ایران، روس، امریکہ، ترکی، سعودی عرب، عراق، مصر اور قطر شریک تھے جو بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری