نائیجیریا میں شیخ ابراہیم زکزکی کے نمائندے کو گرفتار کرلیا گیا


نائیجیریا میں شیخ ابراہیم زکزکی کے نمائندے کو گرفتار کرلیا گیا

نائیجیریا میں اسلامی تحریک کے جنرل سیکرٹری شیخ ابراہیم زکزکی جو خود بھی پابند سلاسل ہیں، کے نمائندے کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، ایک آگاہ ذرائع نے العالم ٹی وی چینل کو بتایا ہے شیخ ابراہیم زکزکی کے نمائندے شیخ آدم احمد کو نائیجیریا کے شہر جاس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس ٹی وی چینل کو اطلاع دی گئی ہے کہ اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزکی جو خود بھی پابند سلاسل ہیں، کے نمائندے کو بھی گرفتار لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، نائیجیرین سیکیورٹی فورسز نے شیخ آدم احمد کے مکان کے نزدیک امام بارگاہ کو بھی نذرآتش کیا ہے۔

نائیجیرین سیکیورٹی فورسز نے شیخ زکزکی کے نمائندے کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری