افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ سے 2 اہلکار شہید، 1 زخمی


افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ سے 2 اہلکار شہید، 1 زخمی

افغانستان کی حدود سے ہونے والے فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پاک افغان سرحد پر افغانی علاقے سے فائرنگ کے باعث پاکستان کے 2 جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

سرحد پار سے فائرنگ کا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقے برمل سے صبح 9 بجکر 46 منٹ پر انگور اڈہ کے مقام پر پاکستانی چیک پوسٹ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کر دی۔

جارحیت کے ردعمل میں پاکستانی فورسز نے جوابی فائرنگ کر کے حملہ پسپا کر دیا۔

بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے ادریس خان اور ارشد نامی دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ نائیک سعید زخمی ہوگیا۔

زخمی فوجی اہلکار کو طبی امداد دینے کے لئے وانا میں فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو بھیج دی گئیں۔

جاں بحق ہونے والے دونوں سیکیورٹی اہلکاروں کا تعلق 56 پنجاب رجمنٹ سے تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری