روس نے ڈرون طیارے کو ہوا میں ہی مفلوج کرنے والا ہتھیار بنا لیا ہے


روس نے ڈرون طیارے کو ہوا میں ہی مفلوج کرنے والا ہتھیار بنا لیا ہے

روسی انجینیئروں نے مائیکروویو لہریں خارج کرنے والا ایک نظام بنا لیا ہے جو دشمن ڈرون کو ہوا میں ہی مفلوج کرسکتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے ایکسپریس نیوز سے نقل کیا ہے کہ روس کی کمپنی یونائیٹڈ مینوفیکچرنگ کارپوریشن کے تیار کردہ اس ہتھیار کو کراشوکا-4 کا نام دیا گیا ہے۔

کراشوکا-4 کو پہلی مرتبہ روس میں مقامی ہتھیاروں کی خفیہ نمائش میں پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، کراشوکا-4 کو موت کی شعاع کا بھی نام دیا گیا ہے اور یہ ایک کلومیٹر کی دوری سے دشمن ڈرون کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ڈرون اور بغیر پائلٹ کے طیاروں کے مواصلاتی اور ریڈیو نظاموں کو تباہ کرکے ان پر کنٹرول ختم کر دیتا ہے جس کے بعد اس کا شکار ڈرون نیچے گرجاتا ہے۔

کمپنی ترجمان نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ اسے کئی بار آزمایا جاچکا ہے۔ ایسا ہتھیار پوری دنیا میں موجود نہیں اور ایسے ہتھیار ڈائریکٹڈ انرجی ویپنز (Directed Energy Weapons) کہلاتےہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ الیکٹرومیگنیٹک آلہ صرف ایک کلومیٹر دوری تک ڈرون طیاروں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

کیونکہ اگر اس کی نشانہ بنانے کی حد کو بڑھایا جائے تو اس سے ان طیاروں کو بھی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے جن کی ریڈار نشاندہی نہیں کرسکتا۔

یہ سسٹم ڈرون کا رخ کر کے فائر کیا جاتا ہے اور یہ برقی مقناطیسی شعاعیں پھینک کر اسے تباہ کرسکتا ہے۔

ایسی شعاعیں ایک رفلیکٹر اینٹینا کے ذریعے فائر کی جاتی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری