امین شہیدی: اللہ کی دی ہوئی زبان حق گوئی سے نہیں رکے گی + سند


امین شہیدی: اللہ کی دی ہوئی زبان حق گوئی سے نہیں رکے گی + سند

علامہ امین شہیدی نے حکومت پاکستان کی طرف سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں لکھا ہے کہ اللہ کی یہ زبان حق گوئی سے ہرگز نہیں رکے گی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ امین شہیدی نے حکومت پاکستان کی طرف سے شیعہ علماء کرام جو کہ محب وطن اور پرامن ہونے کا ہمیشہ سے ثبوت دیتے آئی ہیں، کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹر اکاونٹ میں لکھا ہے: "تم زبان بندی اکاونٹس فریز فورتھ شیڈیول، شناختی کارڈ کی بلاکیج اور پاسپورٹس کی کینسلیشن کے بعد اور کیا کرلو گے؟؟؟ اللہ کی زبان حق گوئی سے نہیں رکتی۔"

علامہ امین شہیدی نے مزید لکھا ہے: "حکومت پاکستان مسلسل بیلنس کی پالیسی پر گامزن ہے اس کی نگاہ میں قاتل و مقتول، دشمن و دوست، مجرم و بے گناہ، ظالم و مظلوم، سب برابر ہیں۔ اس پالیسی سے ملک تباہ و برباد ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگرد یا ان کے سہولت کار ہونے کے شبہ میں نادرا نے مولوی عبدالعزیز، مولوی احمد لدھیانوی کے ساتھ ساتھ  پرامن ممتاز شیعہ علماء دین آیت اللہ شیخ محسن نجفی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی اور علامہ مقصود ڈومکی سمیت متعدد اہم مذہبی اور معتبر شخصیات جن کی ملک و قوم کے لئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، کا شناختی کارڈ بلاک کر کے ان کی پاکستانی شہریت عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری