عراقی جنگی طیاروں نے البغدادی کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے


عراقی جنگی طیاروں نے البغدادی کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے

دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کے ایک قافلے پر عراقی جنگی طیاروں نے فضائی حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے السومریه نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ موصل کے علاقے الغابات میں داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی کے ایک قافلے پر جنگی طیاروں نے حملہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، فضائی حملے کے نتیجے میں متعدد داعشی خونخوار درندے ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ابوبکر البغدادی بال بال بچ گیا ہے۔

صوبہ نینواء کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، فضائی حملےمیں جیش العسرہ کا سرغنہ ابو موسیٰ المغربی اور اس کے کئی ساتھی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

جنگی جہازوں کے حملے میں پانچ بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نے آج صبح (پیر 17 اکتوبر) کو اس ملک کے شہر موصل کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری