یورپی یونین کا شام بحران کے حل کے لئے ایران، سعودی عرب اور ترکی سے مذاکرات کرنے کا اعلان


یورپی یونین کا شام بحران کے حل کے لئے ایران، سعودی عرب اور ترکی سے مذاکرات کرنے کا اعلان

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے اعلان کیا ہےکہ یورپی یونین شام کے بارے میں اہم کردار ادا کرنے والے ممالک یعنی ایران، سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین نے آج منگل کو شام کے بحران کے حل کے لئے خطے کے اہم ممالک یعنی ایران، سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موگرینی کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح حلب شہر کو بچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین شامی حکومت اور روس سے پر زور اپیل کرتی ہے کہ حلب شہر میں فضائی حملوں میں احتیاط برتیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے لوزان مذاکرات کو مسلسل جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ لوزان میں شام بحران کے حل کے لئے منعقدہ اجلاس بغیر کسی اعلانیہ کے اختتام پذیر ہوا تھا اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا لوزان اجلاس کے اختتام پر کہنا تھا کہ اجلاس میں شریک تمام ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ شام بحران کے حل کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری