ترکی کی موصل کے ہزاروں شہریوں کو پناہ دینے کی پیشکش


ترکی کی موصل کے ہزاروں شہریوں کو پناہ دینے کی پیشکش

ترکی کے نائب وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت موصل کی آزادی آپریشن کے دوران ہجرت کرنے والے ہزاروں شہریوں کو پناہ دینے کے لئے تیار ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اگر موصل میں فوجی آپریشن مناسب اور منظم طریقے سے کیا گیا تو تارکین وطن کی تعداد کم ہوگی بصورت دیگر ہزاروں لوگ، شہر ترک کرنے پر مجبور ہوں گے اور ان کے لئے سب سے زیادہ آسان اور نزدیک ملک ترکی ہی ہے۔

ایک ترک راہنما کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ مھاجرین کی خدمت کرنے میں ترک حکومت کو تجربہ حاصل ہے کیوںکہ اس وقت ترکی، شام سے تعلق رکھنے والے 3 ملین تارکین وطن کی میزبانی کررہا ہے۔

واضح رہے کہ موصل کو آزاد کرانے میں اہل سنت اور پیشمرگہ فورس سمیت تقریبا 30 ہزار عراقی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد لوگ موصل سے ترکی یا شام  جائیں گے۔

اقوام متحدہ نے فوری طور پر 61 ملین ڈالر امداد دینے کی اپیل کی ہے تاکہ تارکین وطن کو موسم سرما سے بچانے کے لئے کیمپ اور دوسری ضروری اشیاء فراہم کی جاسکیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری