بعشیقہ میں ترک فوجی دستے عراقی افواج کے محاصرے میں


بعشیقہ میں ترک فوجی دستے عراقی افواج کے محاصرے میں

عراقی سکیورٹی فورسز حشد الشعبی کے ترجمان یوسف الکلابی نے بعشیقہ نامی علاقے کی ایک کمپ میں موجود ترک فوج کے دستے کو محاصرہ کرنے کی خبر دی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سکیورٹی فورسز حشد الشعبی کے ترجمان "یوسف الکلابی" کا کہنا ہے کہ عراقی فوج نے اپنے اہداف کو تیزی سے حاصل کرتے ہوئے بعشیقہ نامی علاقے پر قبضہ کرلیا ہے اور اب یہ علاقہ مکمل طور پر الحشد الشعبی کے کنٹرول میں آگیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز حشد الشعبی کے بعشیقہ پر کنٹرول حاصل کرنے کی وجہ سے وہاں پر موجود ترک فوج اور داعش کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

عراقی فوج کی طرف سے اس علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد ترک فوج کی نقل وحرکت محدود ہوکر بند ہوگئی ہے اور عراقی فوج کا کہنا ہے کہ اگر ترک فوج نے کوئی رد عمل دکھانے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

الحشد الشعبی فورس کی کارروائی کی وجہ سے ترک فوج کی تمام تر نقل وحرکت مفلوج ہو کررہ گئی ہے۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ ترک صدر نے گزشتہ دنوں تاکید کی ہے کہ ان کے ملک کی سکیورٹی فورسز عراق کے شمال میں واقع بعشیقہ بیرکوں سے کبھی واپس نہیں ہوںگیں۔

اردوغان نے کہا ہے کہ ترکی کسی سے ڈکٹیشن  نہیں لیتا اور بعشیقہ بیرکوں کو اپنی فوج سے ہرگز خالی نہیں کریگی۔

ترک رہنما کا کہنا ہے کہ اکیلا عراق موصل کو آزاد کرانے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔

دوسری جانب، عراقی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق میں ترک فوج کی موجودگی کو دشمن کے طور پر دیکھا اور ان کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

عراقی وزیراعظم العبادی کا کہنا ہے کہ ہم موصل کی آزادی میں ترک فوج کے کسی قسم کے کردار کو نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری